شام: داعش کا اردنی طیارہ گرانے، پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا
دمشق (بی بی سی) شام میں حقوقِ انسانی کے لیے کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ شدت پسند داعش کے جنگجوؤں نے شام میں اتحادی افواج کا ایک طیارہ مار گرایا ہے، پائلٹ کو حراست میں لے لیا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ طیارہ اردن کا ہے اور یہ شام کے شمالی شہر رقہ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ رقہ پر عراق اور شام میں سرگرم تنظیم دولتِ اسلامیہ کا کنٹرول ہے اور تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اس نے اردنی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے اور پائلٹ ان کے قبضے میں ہے۔ شدت پسند گروپ کے حامیوں نے انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں بظاہر پائلٹ کو مسلح افراد کے نرغے میں دیکھا جا سکتا ہے اسکا شناختی کارڈ جس پرفرسٹ لیفٹیننٹ معاذ الکسباہ درج ہے وہ بھی دکھایا گیااردن نے بھی تصدیق کر دی۔ترجمان نے دعویٰ کیا طیارے کو میزائل مارا، داعش کیخلاف کارروائی میں یہ اتحادی ممالک کا پہلا طیارہ ہے جسے نشانہ بنایا گیا ۔ادھر امریکی فوج کے ترجمان نے طیارے گرانے کے داعش کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔