غیرقانونی سموں کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ ایک شخص کے نام پر صرف ایک سِم جاری کرنے کی تجویز پر بھی غور
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے غیرقانونی سموں کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ غیرقانونی موبائل سِمیں دہشت گردی کیلئے استعمال ہوتی ہیں ٗانسدادِ دہشت گردی کیلئے ایسے کاروبار میں ملوث کمپنیوں اور افرادکیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع نے بتایاکہ ایک شخص کے نام پر صرف ایک سِم جاری کرنے کی تجویز پر بھی زیرِغورہے،موجودہ قانون کیمطابق ایک شہری زیادہ سے زیادہ5موبائل سمیں رکھ سکتا ہے۔