گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے 2 ٹریول ایجنٹوں کو گرفتار کر کے 6 ہزار سے زائد پاسپورٹ برآمد کر لئے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے 2 ٹریول ایجنٹ گرفتار کر لئے اور انکے قبضہ سے 6ہزار سے زائد پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے ہیں۔ ایف آئی اے نے 22دسمبر کو عمرہ کے 16سو سے زائد خواہشمندوں سے کروڑوں روپے اور پاسپورٹ ہتھیا کر بیرون ملک فرار ہو جانیوالے ڈسکہ کے ٹریول ایجنٹ حاجی اکرام مغل کے خلاف بوجوہ کارروائی مؤخر کر رکھی تھی۔ ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم حاجی اکرام مغل کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ شروع کیا جا رہا ہے۔