عراق: خودکش حملہ اور فائرنگ، داعش مخالف26 جنگجو، انسداد دہشت گردی فورس کے صوبائی سربراہ ہلاک
بغداد ( اے ایف پی ) عراق کے شہر مدین میں بیس کے قریب خود کش حملے میں داعش مخالف سنی ملیشیا ساہوا کے 26کارکن جاں بحق اور 56 زخمی ہوگئے ۔ سکیورٹی حکام نے بتایا یہ افراد تنخواہیں لینے کیلئے جمع تھے جب بمبار نے نشانہ بنایا ۔ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ ادھر کرکوک صوبے میں انسداد دہشت گردی فورس کے سربراہ کرنل درغم خیراللہ کو نامعلوم افراد نے گولی مار دی۔ پولیس کے کرنل اور ڈاکٹر نے انکی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ بتایا جاتا ہے وہ ٹیکسی میں جا رہے تھے۔ دوسری کار میں سوار ملزموں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ یاد رہے حکومت کرد اور سنی جنگجوئوں کو داعش کے خلاف منظم کرنے کے علاوہ اسلحہ بھی فراہم کر رہی ہے۔