• news

شہریوں کو نکالنے کیلئے پاکستانی طالبان کیخلاف آپریشن عارضی طور پر روک دیا:پولیس چیف کنڑ

کابل/ماسکو (آئی این پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ کنٹرکے پولیس چیف جنرل عبدالحبیب سید خیل نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان کے خلاف آپریشن عارضی طور پر روک دیا تاکہ محاصرے میں پھنسے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی اجازت دی جاسکے لیکن طالبان کی جانب سے افغان سکیورٹی فورسز پر مسلسل حملے جاری ہیںجبکہ ملک کے مختلف صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 31 طالبان جنگجو ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے 5 کوگرفتار کرلیا گیا، دوسری طرف روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے افغانستان میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ داعش افغانستان کے بعض حصوں پر قبضہ کرنے کی کوشش رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن