نواز شریف کی 65 ویں سالگرہ سادگی سے منائی گئی ‘آپ کی اچھی صحت کیلئے دعا گو ہوں، مودی کا ٹویٹ
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم محمد نواز شریف کی 65 ویں سالگرہ سادگی سے منائی گئی۔ اس موقع پر پارٹی تنظیم یا حکومتی سطح پر وزیر اعظم کی سالگرہ منانے کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا تھا تا ہم میاں نواز شریف کے چاہنے والوں نے اپنے اپنے طور پر اُن کا یوم ولادت منایا۔ اس سلسلے میں تقاریب منعقد کیں جن میں میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ متعدد مسلم لیگیوں نے اپنی تقاریب میں قائداعظمؒ محمد علی جناح اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے میاں نواز شریف کو ان کی 65 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی اچھی صحت کیلئے دعا کرتا ہوں اور میری نیک خواہشات وزیراعظم نواز شریف کیساتھ ہیں۔ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ نواز شریف کو صحت دے۔