• news

افغان مہاجرین ایک ماہ میں چلے جائیں ورنہ گرینڈ آپریشن ہو گا: خیبر پی کے حکومت

پشاور (آن لائن) خیبر پی کے حکومت نے افغان مہاجرین کو صوبہ بدر کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے اور وفاق کو اس ضمن میں اپنی سفارشات اس ضمن میں ارسال کر دی ہیں۔ خیبر پی کے حکومت نے آرمی پبلک سکول پر دہشت گردی کے حملے کے بعد صوبے بھر میں افغان مہاجرین کو ایک مہینے کی ڈیڈ لائن دی ہے اور موقف اختیارکیا ہے کہ افغان مہاجرین فوری طور پر صوبے سے نکل جائیں اگر ایک مہینے کے اندر اندر افغان مہاجرین صوبے سے چلے نہیں گئے تو ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردہ مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوری طور پر افغان مہاجرین کوصوبہ بدر کیا جائے اس ضمن میںکئے جانے والے معاہدے کے حوالے سے صوبائی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔ افغان مہاجرین کو نکالنے کے حوالے سے مرکزی حکومت فور ی طور پر اپنا کردار ادا کرے ۔ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا مسئلہ افغان مہاجرین کی وجہ سے بناہے ۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں بھی افغان مہاجرین دہشت گردی ملوث پائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن