علی پور چٹھہ: لو میرج کرنے پر بہن کو بہنوئی سمیت قتل کردیا
علی پور چٹھہ (نامہ نگار) لو میرج کرنے پر بھائی نے بہن کو بہنوئی سمیت قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ علی پور چٹھہ کے گائوں کھجوری والا کے ظفر اقبال ڈھلوں عرف قیصر نے اپنی خالہ زاد (سکول ٹیچر) شبنم سے والدین کی مرضی کے بغیر شادی کی ہوئی تھی۔ وہ دونوں لڑکی کے والدین سے ملنے ماڑی دا کوٹ تھانہ نوشہرہ ورکاں گئے جہاں شبنم کے بھائی فیصل سے تلخ کلامی ہوگئی۔ فیصل نے فائرنگ کرکے اپنی بہن اور بہنوئی ظفر اقبال کو قتل کردیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ظفر اقبال کی نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ مرحوم کو کھجوری والا میں سپردخاک کردیا گیا۔