سکیورٹی رسک، 3 ماہ سے غیر استعمال شدہ سمز بلاک کردی جائیں گی، پی ٹی اے حکومت نے گرین سگنل دیدیا
اسلام آباد/ لاہور (آئی این پی )دہشت گردی کے سدباب کےلئے حکومت نے غیر مصدقہ موبائل سموں کو مستقل بند کرنے کےلئے گرین سگنل دیدیا ‘پی ٹی اے نے ایسی موبائل فون سموںکو سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے 3 ماہ سے غیر استعمال شدہ سمز بلاک کر دی جائیں گی۔ حکومت نے اس سلسلے میں گرین سگنل دیدیا ہے ‘ بند ہونے والی سمز بائیو میٹرک تصدیق کے بعد دوبارہ نکلوائی جا سکےں گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے موبائل آپریٹرز سے غیر مصدقہ سمز کے اعداد و شمار طلب کرلئے ہیں۔ جبکہ موبائل آپریٹرز کو سمز بند کرنے کا طریقہ کار بتانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 40لاکھ غیر تصدیق شدہ سمیں موجود ہیں۔ جمعرات کو ٹیلی کام ذرائع کے مطابق تین ماہ سے غیر استعمال سمز کو بند کر دیا جائے گا۔
گرین سگنل