• news

سانحہ پشاور نے پوری قوم کو جھنجھوڑکر متحد کر دیا:گورنرسندھ

کراچی (آئی این پی) گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو جھنجھوڑکر متحد کردیا ، مختلف سوچ کے باعث قوم کی جانب سے پاک فوج کو حمایت حاصل نہیں ہورہی تھی۔سانحہ پشاور نے تمام لوگوں کو متحد کرکے دہشت گردوں کو ختم کرنے کی ہمت دی ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ڈاو یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ مینجمنٹ کا افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اعلی طبی تعلیم انتہائی ضروری ہے۔ اگلے سال سے ڈا¶ یونیورسٹی میں لیور ٹرانسپلانٹ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مسیح بھائیوں کی جانب سے سانحہ پشاور کے باعث کرسمس سادگی سے منانے پر خراج تحسین پیش کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ دور میں کئی مشکلات کا سامنا ہے۔قائد اعظمؒ اور ان کے رفقاءنے بڑی قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا دہشت گردی کا ناسور پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔ سانحہ پشاور سے قبل قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کنفیوژن کا شکار تھی۔
گورنر سندھ



ای پیپر-دی نیشن