• news

کراچی:نئے سال کی آمد پر دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

کراچی(نوائے وقت نیوز)کراچی میں نئے سال آمد پر دو روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے محکمہ داخلہ کو شہر میں ڈبل سواری پر دو روز کے لئے پابندی عائد کرنے کے لئے درخواست بھیج دی ہے۔ جس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی نے ڈبل سواری پر پابندی31 دسمبر سے یکم جنوری2015 تک لگانے کی سفارش کر دی ہے۔ جس کے بعد سیکرٹری داخلہ سندھ نے بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
ڈبل سواری پابندی

ای پیپر-دی نیشن