• news

سپین: دہشت گردی کے بے بنیاد مقدمہ میں قید پاکستانی کی رہائی کیلئے پاکستانی سفارتخانہ کا ہسپانوی اٹارنی جنرل کو خط

اسلام آباد (آن لائن) سپین میں دہشت گردی کے بے بنیاد مقدمے میں قید پاکستانی نژاد معروف احمد مرزا کی رہائی کے لئے بارسلونا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سپین کے اٹارنی جنرل کو خصوصی خط جاری کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ انسانی بنیادوں پر معروف احمد مرزا کو پےرول پر رہا کیا جائے۔، سفارت خانے کے ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری نے سپین کے سٹیٹ اٹارنی جنرل کو خط میں لکھا ہے کہ معروف احمد مرزا جو کہ پاکستانی شہری ہیں اور چار سال کے قریب قید گزار چکے ہیں، ان کی بیوی اور بچوں نے بارسلونا میں پاکستانی سفارت خانے کو ایک خط میں اپیل کی ہے کہ معروف احمد مرزا کی سپین کے قوانین کے مطابق پیرول پر رہائی کو ممکن بنایا جائے۔


ای پیپر-دی نیشن