ہنگ نتائج پر مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں میں اقتدار کی جھنگ چھڑ گئی: بی بی سی
سرینگر (بی بی سی) کشمیر میں ڈھونگ الیکشن غیر یقینی نتائج سے مختلف سیاسی گروپوں کے درمیان اقتدار کی جنگ چھڑ گئی ہے کشمیر کی اسمبلی میں کل ستاسی نشستیں ہیں اور اکثریت کے لئے چوالیس کا عدد ضروری ہوتا ہے پی ڈی پی کو سب سے زیادہ 28 اور بی جے پی کو 25 سیٹیں ملی ہیں ایک پیچیدہ مسئلہ پیدا ہوا ہے کہ کشمیر میں ہندو ووٹ مستحکم ہوکر بی جے پی کی جھولی میں گیا ہے۔ جبکہ مسلم ووٹ تقسیم در تقسیم ہوکر پی ڈی پی نیشنل کانفرنس کانگریس اور آزاد امیدواروں کے درمیان بٹ کے رہ گیا ہے۔ یہ ایسی صورتحال ہے جس میں اقتدار کے تین جوڑے ابھرتے ہیں ان میں سرفہرست بی جے پی اور پی ڈی پی ہے۔ ان دونوں کے پاس تینتالیس نشستیں ہیں اگر پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ اقتدار کا کوئی معاہدہ کر لیا تو یہ براہ راست نیشنل کانفرنس کی اخلاقی جیت ہوگی جس پر مفتی سعید آمادہ نہیں ہیں۔