• news

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے خصوصی عدالتوں کی حمایت کی: میاں افتخار

اسلام آباد (اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار نے انسداد دہشت گردی کے لئے قومی اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کےلئے احسن اقدام قرار دیا ہے۔ میاں افتخار نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں تمام سیاسی مذہبی جماعتوں نے بہادری دکھاتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں کا خون بہایا گیا اور انہیں بچوں کے شہادت کے نتیجے میں قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی اس اہم قومی معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے خصوصی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی تاکہ دو برسوں کے اندر دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر ختم کیا جائے۔
میاں افتخار

ای پیپر-دی نیشن