دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے قومی ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہیں: چین
بیجنگ (آئی این پی) چین نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے قومی ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاکستان کی تمام تر کوششوں میں مکمل معاونت فراہم فراہم کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہواچننگ نے کہا کہ چین سانحہ پشاور کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بنائے گئے قومی ایکشن پلان کو سراہتا ہے، یہ ایک بہتر اقدام ہے۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے سخت خلاف ہے، وہ پاکستان کی موجودہ اندرونی صورتحال کے پیش نظر انسداد دہشت گردی اور قومی لائحہ عمل پر فوری اور موثر عملدرآمد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین دہشت گردی سے نمٹنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاکستان کی تمامتر کوششوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ خطے سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے۔
چین