• news

فیصل آباد : چار دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کی تیاریاں : مزید دو کے ڈیتھ وارنٹ جاری

فیصل آباد ، سرگودھا (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) دہشت گردی میں ملوث 4 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کی انتظامیہ کو مل گئے۔ ان دہشت گردوں کو کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے۔ دہشت گردوں میں نواز علی، غلام نبی، مشتاق احمد اور عبدالمالک شامل ہیں۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پی ٹی وی ڈائریکٹر قتل کیس کے ملزم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ذرائع کے مطابق نواحی قصبہ جھاوریاں کے محلہ قاضیانوالہ کے رہائشی حافظ محمد نواز نے 1994ءمیں حملہ کرکے پی ٹی وی کے ڈائریکٹر کو قتل کیا تھا اور وہ ان دنوں بہاولپور جیل میں بند ہے کی موت کا پروانہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہوگیا ہے آئندہ 48 گھنٹوں میں حافظ محمد نواز کے ورثاءاس سے آخری ملاقات کرینگے اسی ہفتے ملزم کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔ دریں اثناءانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں 2 دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے لیے 14 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں فیصل آباد جیل سپرےٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گرد فیض احمد نے 2000 میں لانس نائیک طار ق محمود کو ننکانہ صاحب میں شہید کیا تھا جبکہ دوسرا دہشت گرد محمد شریف 2004ءمیں ننکانہ صاحب میں متعدد دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے اور دونوں دہشت گردوں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں خارج ہو چکی ہیں لہٰذا دونوں دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے جائیں۔ عدالت نے دونوں دہشت گردوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ڈیتھ وانٹ جاری کر دیئے۔ دہشت گرد فیض احمد اور محمد شریف کو 14 جنوری کی صبح فجر کی نماز کے بعد پھانسی پرلٹکایا جائے گا۔ دریں اثناء پھانسی دینے والے جلادوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جیل وارڈنز کو پھانسی دینے کی ٹریننگ شروع کردی گئی۔ ابتدائی طور پر فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل کے17وارڈنز کو مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے اور دیگر لوازمات کو مکمل کرنے کیلئے ٹریننگ دی گئی ہے، یہ ٹریننگ اس لئے دی گئی ہے کہ ملک بھر میں مجرموں کو پھانسی دینے کیلئے جوجلاد مقرر کئے گئے تھے وہ کم تھے اور انہی گنتی کے چند جلادوں کو مختلف جیلوں میں مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے پھانسی سے ایک روز قبل بلایا جاتا تھا۔

/ وارنٹ









ای پیپر-دی نیشن