• news

محکموں کی لاپرواہی، 29 ارب روپے سے زائد کی ترقیاتی سکیمیں ضائع ہونے کا خدشہ

لاہور (احسن صدیق) محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں مالی سال 2014-15 کیلئے 29 ارب روپے سے زائد کی منظور شدہ ترقیاتی سکیموں کیلئے متعلقہ محکموں نے سرکاری خزانے سے ایک روپیہ بھی نہیں نکلوایا جس سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ یہ سکیمیں ضائع ہو جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق ان ترقیاتی سکیموں میں سکول ایجوکیشن کی 7.52 کروڑ روپے کی سکیمیں ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کی ایک ارب 45 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سکیمیں، سپیشل ایجوکیشن کی 14.52 کروڑ، لٹریسی کی 52.32 کروڑ، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی 31.63، ہیلتھ اینڈ فیملی پلاننگ کی 1.15 ارب، واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کی 1.82 ارب روپے، سوشل پروٹیکشن کی 9.7 کروڑ روپے، ایل جی اینڈ سی ڈی کی 28 کروڑ روپے، روڈز کی 1.86 ارب روپے، آبپاشی کی 2.4 ارب روپے، پبلک بلڈنگز کی 10.93 کروڑ روپے کی سکیمیں، اربن ڈویلپمنٹ کی 1.5 ارب روپے کی سکیمیں، زراعت کی 9.6 کروڑ روپے کی سکیمیں، جنگلات کی 3.12 کروڑ روپے، جنگلی حیات کی 54.21 کروڑ روپے، لائیو سٹاک کی 1.62 ارب روپے، محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر کی 4.2 کروڑ روپے کی سکیمیں، آرکیالوجی کی 1.9 کروڑ روپے کی سکیمیں شامل ہیں۔
لاپرواہی

ای پیپر-دی نیشن