• news

تھرپارکر: غذائی قلت‘ مزید 8بچے دم توڑ گئے

مٹھی/ڈیپلو(آئی این پی)تھرپارکر کے علاقوں مٹھی اور ڈیپلو میں نمونیہ میں مبتلا مزید 8بچے دم توڑ گئے‘86روز میں اموات کی تعداد 250 ہوگئی۔ سردی سے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ موسم سرما کی شدت نے تھر کے عوام کو ایک نئی اذیت سے دو چار کردیاہے۔ تھر کے مکین غربت، غذائی قلت اور ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی کے باعث روزانہ ایک کڑے امتحان سے گزر رہے ہیں۔ تھرکے عوام کا کہنا ہے کہ گرمی کے بعد موسم سرما نے بھی کمزور، بوڑھوں اوربچوں کو موت کے منہ میں ڈال دیاہے۔ سردی کے ساتھ ہی نمونیہ کے باعث جاں بحق بچوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے اور قحط کے باعث سینکڑوں بچوں کی اموات کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی روایتی بے حسی برقرار ہے اور سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ امدادی گندم سمیت کمبل اور کھجوروں کی متاثرین میں تقسیم سست روی کا شکار ہے۔
تھرپارکر

ای پیپر-دی نیشن