• news

فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متفقہ طور پر فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ غیرآئینی ہے۔ آئین کے تحت فوج کا کام ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے عدالتی معاملات سرانجام دینا نہیں، سپریم کورٹ پہلے ہی فوجی عدالتوں کے قیام کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔ اسکے علاوہ دہشت گردی کے حوالے سے نئے میڈیا ضابطہ اخلاق کی تیاری آئین کے آرٹیکل19 اے کی واضح خلاف ورزی اور میڈیا پر پابندی کے مترادف ہے، عدالت فوجی عدالتوں کے قیام کو کالعدم قرار دے۔
فوجی عدالتیں/ درخواست دائر

ای پیپر-دی نیشن