• news

تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا‘ اقدامات کا روزانہ جائزہ لونگا : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہداےت کی ہے کہ سرکاری اور نجی تعلےمی اداروں مےں فول پروف سکےورٹی کے حوالے سے جلد سے جلد اقدامات مکمل کےے جائےں۔ سکیورٹی انتظامات کا میں خود روزانہ جائزہ لوں گا۔ سکولوں، کالجوں اور ےونےورسٹےوں کےلئے وضع کردہ سکےورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ےقےنی بناےا جائے۔ اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد ےقےنی بناےا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل مےں لائی جائے۔ پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں کی چےکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ وہ گزشتہ روز اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس مےں پنجاب مےں سرکاری و نجی تعلےمی اداروں مےں سکےورٹی انتظامات کا تفصےلی جائزہ لےا گےا۔ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہداےت کی کہ وضع کردہ سکےورٹی پلان کی موثر مانےٹرنگ اور چےکنگ کی جائے۔ تعلےمی اداروں کی بےرونی دےواروں کواونچا کرنے اور وہاں سی سی ٹی وی کےمرے لگانے کے کام کو جلد سے جلد مکمل کےا جائے۔ پنجاب انفارمےشن ٹےکنالوجی بورڈ متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر سی سی ٹی وی کےمرے لگانے کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کرے۔ غےر معمولی حالات مےں غےر معمولی اقدامات کرنا پڑتے ہےں۔ کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان تعلےمی اداروں مےں سکےورٹی انتظامات اور دےگر اہم امور پر فےصلہ کرنے مےں بااختےار ہے۔ سکےورٹی انتظامات کا مےں خود روزانہ جائزہ لوں گا۔ وضع کردہ سکےورٹی پلان کی مانےٹرنگ کے حوالے سے مجھے روزانہ رپورٹ بھجوائی جائے۔ تعلےمی اداروں کی فول پروف سکےورٹی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہےں ہوگا۔ کابےنہ کمےٹی روزانہ کی بنےاد پر سکےورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد کرے۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ گاڑےوں پر جعلی نمبر پلےٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی جاری رکھی جائے۔ شہبازشرےف کی زےر صدارت اےک اور اجلاس مےں پنجاب کے اےئر پورٹس پرسکےورٹی انتظامات کا تفصےلی جائزہ لےا گےا۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہداےت کی کہ صوبے کے اےئرپورٹس پر سکےورٹی کے فول پروف انتظامات ےقےنی بنائے جائےں۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور کے سکول میں معصوم بچوں کو سفاک درندوں نے بدترین بربریت کا نشانہ بنایا۔ معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت نے پاکستان سمیت دنیابھر کر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ شہداءکے خون کے طفیل پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اور موثر اقدامات کا وقت آن پہنچا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے قومی سیاسی قیادت کا تاریخی اقدام ہے۔ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافیوں، دانشوروں، کالم نگاروں اور اینکر پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جائے گا اور نئی نسلوں کو محفوظ اور پرامن پاکستان دے کر جائیں گے۔ قوم کی تائید و حمایت سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنج سے نمٹیں گے۔ اچھے اور برے دہشت گردوں کی تمیز کئے بغیر سب کے خلاف یکساں موثر کارروائی ہوگی۔ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے اور اقدامات کرنا پڑتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج قومی قیادت ایک پیج پر آ چکی ہے اور قومی قیادت کی طرف سے کئے جانے والے فیصلوں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ دہشت گردوں کا نام و نشان مٹا کر وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ یہ جنگ پاکستان کی آئندہ نسلوں کی بقاءکی جنگ ہے اور انشاءاللہ اس جنگ میں پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام سرخرو ہوں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا کردار بھی موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز اعلی سطح کا اجلاس ہواجس مےں قائداعظم سولر پارک بہاولپور مےں سولر منصوبوں پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔ اجلاس مےں 900 مےگاواٹ سولر منصوبوں پرتےزرفتاری سے پےش رفت کرنے پر اتفاق ہوا۔ شہباز شرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران سے صنعت ،زراعت ، تعلےم ،صحت اور زندگی کے تمام شعبے بری طرح متاثر ہورہے ہےں۔ توانائی کی کمی کے مسئلے پر جلد قابو پانے کےلئے ہر ضروری قدم اٹھاےا جارہا ہے۔ قائد اعظم سولر پارک بہاولپور مےں 100 مےگاواٹ سولر پاور کا منصوبہ تکمےل کے آخری مراحل مےں ہے۔پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے 100 مےگاواٹ سولر پاور کا منصوبہ لگاےا ہے۔ ہمےں وقت ضائع کئے بغےر توانائی کے منصوبوں کو محنت، عزم اور دےانتداری سے کام کرتے ہوئے مکمل کرنا ہے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزےرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سولر پاور پراجےکٹ فاسٹ ٹرےک پر منظور شدہ منصوبہ ہے ،تےزی سے تکمےل کےلئے ہر ممکن تعاون کرےں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے گزشتہ روز پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر کی قےادت مےں وفد نے ملاقات کی اور کاشتکاروں کے مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کرنے پرکسان اتحاد کی جانب سے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کا شکرےہ ادا کےا ۔کسان اتحاد نے آلو کی اےکسپورٹ پر ڈےوٹی ختم کرانے اور دےگر مسائل کے حل کےلئے فوری اقدامات پر شہباز شرےف کو خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعلیٰ پنجاب نے اپنے وعدے کے مطابق کسانوں کے مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کر کے کسانوں کے دل جےت لےے ہےں ۔ صدر پاکستان کسان اتحاد خالدمحمود کھوکھر نے کہا کہ شہبازشرےف نے ذاتی دلچسپی لے کرہمارے مسائل حل کرائے ہےں جس پر کسان ان کے شکرگزار ہےں۔ شہبازشرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت زراعت کے فروغ اور کاشتکاروں کی خوشحالی کےلئے اقدامات کرتی رہے گی۔ حکومت کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ ےقےنی بنائے گی۔



ای پیپر-دی نیشن