• news

وزارت داخلہ نے موبائل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز کا اجلاس آج طلب کر لیا، سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے امور زیر غور آئینگے

لاہور( این این آئی) وزارت داخلہ نے موبائل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز کا اجلاس آج (ہفتہ) کو طلب کر لیا، تین ماہ سے غیر استعمال شدہ سمز کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آج (ہفتہ) وزارت داخلہ میں طلب کئے گئے اجلاس میں سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں موبائل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو سمیت وزارت آئی ٹی کے حکام اور چیئرمین پی ٹی اے بھی شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے 28روز میں بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے کا کہا جار ہا ہے، موبائل کمپنیوں کا موقف ہے کہ 13کروڑ سے زائد سموں کی تصدیق اتنی جلدی ممکن نہیں اور ایک ساتھ تمام سموں کو بند کرنے سے ایک نیا بحران کھڑا ہو جائےگا۔

اجلاس طلب



ای پیپر-دی نیشن