ایف بی آر آئندہ مالی سال سے نان فائلرز کی تعداد صفر پر لائے گا
اسلام آباد (عترت جعفری) اراکےن قومی و صوبائی اسمبلی اور سےنٹ مےں سے 2.5 فےصد نے اب تک انکم ٹےکس گوشوارے جمع نہےں کروائے ہےں جبکہ اےف بی آر فروری مےں ارکان پارلےمنٹ کی ٹےکس ڈائرےکٹری شائع کر دے گا اور عمومی ٹےکس گزاروں کی ٹےکس ڈائرےکٹری اپرےل مےں شائع کی جائے گی۔ اےف بی آر کے بارے مےں اےک رپورٹ مےں بتاےا گےا ہے کہ آئندہ مالی سال سے نان فائلرز کی تعداد کو صفر پر لاےا جا ئے گا۔ ٹےکس کی بنےاد کو وسےع کرنے کے لےے ٹےکس چوری مےں ملوث افراد کی پراپرٹےز کو منجمد کرنے انکے بےنک اکاونٹس سے ٹےکس کی رےکوری کرنے کے اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز کےا جا رہا ہے۔ رپورٹ مےں ےہ بھی بتاےا گےا ہے کہ مارچ 2015سے قبل ٹےکس کی رعاےا ت پر پابندی کے بارے مےں قانون کامسودہ منظوری کے لےے پارلےمنٹ مےں پےش کردےا جائے گا جبکہ جعلی رےفنڈ کی روک تھام کے لےے تےار کےے گئے مےکنزم کی بدولت 10ارب روپے کے غلط کلےم مستردکےے گئے ہےں ٹےکس کی بنےاد کو وسےع کرنے کے لےے ٹےکس آڈٹ کی شرح 2.2سے بڑھا کر 5فےصد کردی گئی ہے اور اےف بی آر نے آئی اےم اےف کو آگاہ کےا ہے کہ ٹےکس آڈٹ کی شرح کو مزےد بڑھا کر 7.5فےصد کر دےا جائے گا اور اس کی مدد سے کم از کم 25ارب روپے کی ٹےکس آمدن پےدا کی جائے گی جبکہ بےنظےر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نقد امداد کی تقسےم جون 2015سے اے ٹی اےم کے ذرےعے کی جائے گی آئی اےم اےف کو بھی بتاےا گےا ہے کہ اےف بی آر نے ٹےکس فراڈ کے سنگےن جرائم کی اےک فہرست تےار کی ہے جس کے متعلقہ قوانےن مےں ترامےم کی جارہی ہےں اور پارلےمنٹ سے اس کی منظوری لی جائے گی اےس ای سی پی کو زےادہ رےگولےٹری اختےارات دیئے جائےں گے۔ اےس ای سی پی کے قانون مےں ترمےم کے مسودہ کی منظوری مشترکہ مفادات کی کونسل سے لی جائے گی اور بعد مےں اسے پارلےمنٹ سے منظور کرواےا جائے گا آئی اےم اےف کو ےہ بھی بتاےا گےا ہے کہ 2014-15ءکے لئے پاور ٹےرف کا تعےن نےپرا مارچ مےں کرے گی اور مالی سال 2015-16ءمےں بجلی کی سبسڈی مےں جی ڈی پی کے 0.3فےصد کے مساوی مزےد کمی لائی جائے گی۔
ایف بی آر