زرداری اور بلاول میں اختلافات خاندانی معاملہ ہے، نواز شریف کامیاب ہو جائینگے: احمد مختار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر دفاع اور پی پی کے رہنما چودھری احمد مختار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو سیاسی حمایت حاصل ہے امید ہے وہ کامیاب ہو جائینگے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات کی خبریں خاندانی معاملہ ہے، باہمی اختلافات کا جواب بھی آصف زرداری اور بلاول بھٹو ہی دے سکتے ہیں۔ فاطمہ بھٹو کے پی پی میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ سویلینز کو موقع دیا گیا لیکن وہ توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، جب اپنے بچے سامنے مر جائیں تو کسی کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔
احمد مختار