• news

یکم جنوری سے پٹرول 5.90، ڈیزل گیارہ روپے سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نئے سال کے آغاز میں پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ یکم جنوری سے پٹرول 5 روپے 90 پیسے فی لٹر، ڈیزل 11 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے۔ ایچ او بی سی 17 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ قیمتوں میں کمی کیلئے اوگرا حتمی سمری 29 دسمبر تک وزارت پٹرولیم کو بھیج دے گا۔
قیمتیں کم

ای پیپر-دی نیشن