• news

نیٹو میں شامل ہونے کی کوشش خود یوکرائن کیلئے بھی خطرناک ہو گی: روس

ماسکو(آئی این پی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار  کیا ہے کہ کییف کی طرف سے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شامل ہونے کی کوششیں خود یوکرائن اور یورپی سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہوں گی۔ روسی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ چند مغربی ممالک یوکرائن میں بحران کو مزید برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور ان کی یہ کوشش ہے کہ روس اور یوکرائن کے مابین تنازعے میں اضافہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن