• news

ایم سی بی کی نجکاری سے متعلق نیب ایف آئی اے کی تحقیقات سے مدد لے: قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (آئی این پی) قائمہ کمیٹی سینٹ قواعد و استحاق نے مسلم کمرشل بینک کی نجکاری کا معاملہ نیب کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایم سی بی کی نجکاری کے بارے میں ایف آئی اے کی تحقیقات سے بھی مدد لے کر نیب تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا جائے اور 15فروری تک تحقیقات مکمل کی جائیں، کمیٹی نے کہا دس سالوں سے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے، جو غیرقانونی کام کئے گئے اور بدعنوانیاں ہوئیں ذمہ داریاں کا تعین کرکے سزا دی جائے، سٹیٹ بینک 21 فولڈر نیب کو واپس کرے اور اگر کوئی سرکاری یا سیاسی دبائو ہو تو آگاہ کیا جائے تاکہ معاملہ ہائوس میں لے جاکر حل کر لیا جائے۔ اجلاس چیئرمین طاہر حسین مشہدی کی زیرصدارت ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن