• news

روس کا داعش کی بڑھتی عسکری استعداد پر تشویش کا اظہار

ماسکو (این این آئی) روسی وزارت دفاع کے ترجمان الیگزینڈر لوکاشیوچ نے کہا ہے کہ ماسکو کو داعش کی بڑھتی عسکری استعداد پر تشویش ہے۔ دولت اسلامیہ کا مضبوط ہونا بہت پریشانی کا باعث ہے، شامی حکومت کیساتھ بہتر تعلقات کے قیام کے بغیر اس خطرے کو ختم نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اتحادی ممالک کو ابھی تک دولت اسلامیہ کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن