برطانوی سائنس دانوں نے سرطانی خلیوں کے پھیپھڑوں سے پورے جسم میں پھیلنے کے عمل کی تکنیک معلوم کر لی
لندن(اے پی پی) برطانوی سائنس دانوں نے پھیپھڑوںسے سرطانی خلیے ٹوٹ کر باقی پورے جسم میں پھیلنے کے عمل کی تکنیک جان لی، جس سے اس بات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ سائنسدانوں اور ماہرین ادویات ساز جلد ہی پھیپھڑوں کے سرطان کو پھیلنے اور سرطانی خلیوں کو ہدف بنانے والی دوائی تیار کر لیں گے۔