چین کی جیل میں دو سال کی سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدی کی اہلیہ کی حکومت سے رہائی کیلئے اپیل
کامرہ کینٹ (این این آئی) چین کی جیل میں قید بے یارومددگار پاکستانی کی بیوی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کے خاوند کو رہائی دلائے۔ زبیر اختر کو 2006ء میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ چین کے ائر پورٹ پر پہنچا اور اس کے سامان سے نشہ آور اشیاء برآمد ہوئیں۔ دو سال کی سزا پوری ہو چکی۔ حکومت رہائی میں مدد دلائے۔