آصف علی زرداری نے آج پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
لاڑکانہ( آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری نے آج (ہفتہ کو ) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ۔ پیپلز پارٹی کے تمام ارکان آج ہفتہ کو نوڈیرو ہائوس پہنچیں گے ۔ نوڈیرو ہائوس میں اجلاس کے بعد لاڑکانہ میں سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے تقریب ہوگی۔