• news

ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں کا مال چھین لیا، مزاحمت پر تاجر زخمی

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کے مال سے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر تاجر کو زخمی کر دیا، زخمی تاجر کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈیفنس اے کے علاقہ میں اسدکے جنرل سٹور پر دو ڈاکو گھس آئے اور لوٹ مار شروع کر دی اسی دوران اسد نے ڈاکوئوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔  پی آئی اے سوسائٹی میں عبدالفہیم کے گھر سے 2 لاکھ85 ہزار، راوی روڈ کے علاقہ میں عالم رضا کی دکان سے آٹھ لاکھ، نشاط کالونی میں اعجاز کی دکان سے اڑھائی لاکھ،  علامہ اقبال روڈ پر فارمیسی سے 55 ہزارکی نقدی،چوہنگ کے علاقہ میں وقاص اور فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ کی نقدی اور  زیورات، رسمن آباد کے علاقے میں غفار اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ، برکی میں عمراور اسکی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات، نواب ٹائون کے علاقہ میں کوکب سے 2 لاکھ، جوہرٹائون ای بلاک میں عمر سے ڈیڑھ لاکھ، نواں کوٹ بلال کالونی میں وسیم سے 57ہزار، نواب ٹائون میں نوفل سے گن پوائنٹ پر 60ہزار کی نقدی و موبائل چھین لئے گئے۔ بادامی باغ سے قاسم،گوالمنڈی سے علی، مصری شاہ سے نعمان، لوہاری گیٹ سے ندیم، اسلامپورہ سے سیف، شاہدرہ سے یاسر، ریس کورس سے سلیم،سول لائنز سے عثمان،مغلپورہ سے اعجاز، اقبال ٹائون سے عبدالرئوف، وحدت کالونی سے عظیم، ستوکتلہ سے سہیل،کوٹ لکھپت سے توقیر اور غالب مارکیٹ سے عنصر اور عارف کی موٹرسائیکلیں جبکہ فیکٹری ایریا سے ہمایوں پرویز، اقبال ٹائون سے راحیل اور سمن آباد سے آصف کی گاڑیاں چوری ہوگئیں۔

ای پیپر-دی نیشن