سانحہ پشاور تحقیقات میں اہم پیش رفت اندرونی معاونت کا انکشاف
پشاور(آئی این پی)سانحہ پشاور کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ آرمی پبلک سکول کی کنٹین میں کام کرنے والے افغان باشندے سکول حملے میں ملوث تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی پبلک سکول کی کنٹین میں کام کرنیوالے افغان باشندوں کو سکیورٹی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد پو چھ گچھ کی جس پر معلوم ہو اکہ کنٹین پر کام کرنے والے افغان باشندے حملے میں ملوث تھے اوروہ مسلسل حملہ آوروں کے ساتھ رابطے میں تھے۔سانحہ پشاور کارروائی کی منصوبہ بندی ایک طویل عرصہ سے جاری تھی اور یہ افغان باشندے مسلسل دہشت گردوں کو آرمی سکول کی معلومات فراہم کر رہے تھے اور مسلسل رابطے میں تھے۔