• news

لاڑکانہ میں داعش کی وال چاکنگ، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں: قائم علی شاہ

لاڑکانہ (نیوز ایجنسیاں) شہر کے پوش علاقے میں داعش کی وال چاکنگ نے انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ سچل کالونی میں داعش کی جانب سے چاکنگ کرکے دہشت گردوں نے اپنی موجودگی کا احساس اس وقت دلوایا ہے کہ جب گزشتہ شب لاڑکانہ میں رینجرز ہاسٹل پر کریکر حملہ کیا گیا تھا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ داعش کے نام سے کی گئی چاکنگ کی تحقیقات جاری ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سندھ میں بھرپورکریک ڈاؤن کیا جائیگا۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بڑی قربانیاں دی ہیں،وہ دہشت گردوں سے خوف زدہ نہیں، پولیس اور رینجرز دہشت گردوں کے خلاف سندھ میں بھرپور کریک ڈاؤن آپریشن کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن