افغانستان: نیٹو کا فضائی حملہ،5 شہری جاں بحق 6 زخمی
کابل (اے ایف پی) افغان حکام کے مطابق نیٹو کے فضائی حملے میں 5 شہری جاں بحق 6 زخمی ہو گئے۔ فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب اتحادی افواج افغانستان میں اپنا مشن ختم کر رہی ہیں۔ آئی ایس اے ایف نے فوری طور پر لوگر صوبے میں فضائی حملے کی تصدیق نہیں کی۔ ضلعی گورنر محمد امین نے کہا کہ امریکی فورسز نے ضلع باراکی باراک کے آب جوش دیہات میں سہ پہر کے وقت حملہ کیا۔ فضائی حملے میں ایک گھر تباہ ہو گیا ۔ امریکی فورسز نے طالبان کے تعاقب میں غلطی سے شہری علاقے پر بمباری کر دی۔