سکیورٹی انتظامات: پنجاب کے سکولوں میں چھٹیاں 12جنوری تک بڑھا دی گئیں
لاہور (این این آئی) محکمہ تعلیم پنجاب نے سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 12جنوری تک توسیع کر دی ہے جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کے تناظر میں چھٹیوں میں توسیع کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ تعلیم نے 16نکاتی مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سکول کے اندر اور باہر جانے کیلئے صرف ایک گیٹ کھلا رہے گا باقی تمام بند ہونگے۔ چوکیدار اور سکیورٹی گارڈز سکول کے اوقات میں دروازوں پر رہنے کے پابند ہونگے۔ سکولوں کے واٹر ٹینکس کی ازسرنو صفائی کی جائے، مالی طور پر مستحکم سکول مسلح سکیورٹی گارڈز رکھنے کے پابند ہونگے۔ سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ ہیڈ ماسٹر سکول کی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر ذمہ دار ہو گا۔ مراسلے میں سکولوں کی دیواریں اونچی کرنے اور ان پر خاردار تاریں لگانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
توسیع