پاکستان کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے‘ پھانسیوں پر قانونی تقاضے پورے کرینگے : حکومت کا بانکی مون کو جواب
نیویارک + اسلام آباد (بی بی سی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو فون پر پھانسیاں روکنے کے مطالبے کے ردعمل میں وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کی عزت کرتا ہے لیکن ملک غیر معمولی صورتحال سے دوچار ہے جس کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن پاکستان دنیا کے مفاد میں ہے۔ واضح رہے بان کی مون نے جمعرات کو پاکستانی وزیراعظم کو فون کر کے ان سے پشاور میں بچوں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے جواب میں کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ اس سے قبل گذشتہ ہفتے یورپی یونین کے اسلام آباد مشن نے بھی پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ موت کی سزا¶ں پر عملدرآمد روک دے۔ یورپی یونین کے مشن نے ایک بیان میں کہا تھا وہ اس غم کے موقعے پر پاکستان کے ساتھ ہے مگر وہ کسی بھی صورتحال میں موت کی سزا کے مخالف ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ موت کی سزا دہشت گردی سے لڑنے کا مناسب ہتھیار نہیں ہے۔
بانکی مون کو جواب