• news

امریکہ: ٹرین کے ڈبے میں خاتون نے بچے کو جنم دیا

دبئی (آن لائن) امریکی ریاست فلا ڈیفا میں ایک ٹرین کے ڈبے میں ایک خاتون نے دو پولیس اہلکاروں کی معیت میں بچے کو جنم دیا۔ سرنگ میں موجود ایک سٹاپ پر رکنے والی ٹرین کی سواریوں کی جانب سے پولیس کو بتایا کہ ایک خاتون زچگی کی حالت میں ہے لہٰذا پولیس اس کی مدد کرے۔ خاتون نے تکلیف میں ٹرین سے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم سواریوں نے اسے روک دیا۔ اس دوران دو پولیس اہلکار اس کی مدد کو پہنچے اور ان کی مدد سے اس نے بچے کو جنم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن