• news

فیصل آباد: نامعلوم خاتون دھوکہ دیکر ماں سے بچہ لے کر فرار

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نامعلوم خاتون ماں سے اس کا بیٹا دھوکہ دہی سے لے کر فرار ہوگئی۔ الٰہی آباد کی رہائشی رشیداں بی بی اپنے بچے جو بیماری کے باعث سول ہسپتال کے  آئی سی یو وارڈ میں داخل تھا کو  باہر لے کر آئی اور لیبارٹری کے سامنے بیٹھی نامعلوم خاتون کو پکڑا کر خود میڈیکل سٹور سے دوائی لینے گئی اس دوران خاتون اس کا بچہ لے کر غائب ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن