ترکی: 2 گروپوں میں تصادم 2 افراد‘ بیسیوں زخمی ہو گئے
انقرہ (اے ایف پی) ترکی میں 2 گروپوں میں تصادم کے سبب 2 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے ایک اسلامی گروپ کی سیکولر تنظیم کے کارکنوں سے بحث ہو گئی جس کے بعد بات تصادم تک پہنچ گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔ جس میں 2 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا۔ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔ سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔