• news

شام میں فوج کی عمارتوں پر بمباری، متعدد بچے جاں بحق

واشنگٹن (اے ایف پی) شام میں باغیوں کے زیرکنٹرول علاقوں پر فوج نے بمباری کی جس کے سبب متعدد بچے جاں بحق اور بیسیوں افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک نے جنگجو تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر دو روز میں 39حملے کئے۔ کوبائے اور عین العرب کے علاقوں میں جنگجوئوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں داعش کی 2گاڑیاں اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بیسیوں مزید جنگجو مارے گئے۔ باغیوں کے ذرائع کا کہنا ہے شامی لڑاکا طیاروں نے جان بوجھ کر ان عمارتوں پر شیلنگی کی جس میں بچے موجود تھے تاہم آزاد ذرائع س یاسکی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن