ماشکیل : ایرانی فورسز کی جانب سے 7مارٹر گولے فائر، پاکستانی حدود میں گرے
واشک (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی فورسز کی جانب سے ماشکیل کے علاقے میں 7مارٹر گولے فائر کئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گولے پاکستانی حدود میں تین کلو میٹر تک اندر گرے۔ مارٹر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔