• news

بنگلور: ریسٹورنٹ کے باہر دھماکے میں ایک خاتون ہلاک، ایک شخص زخمی

نئی دہلی (رائٹرز) بھارتی شہر بنگلور میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر دھماکے میں ایک خاتون، ہلاک ایک شخص زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ کم شدت کا تھا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بنگلور میں 2013ء میں ایک دھماکے میں 13افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بنگلور کے پولیس کمشنر ریڈی نے بتایا ’کم شدت کا یہ دھماکہ آئی ای ڈی سے کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پورے شہر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ دھماکہ ایم جی روڈ کے سامنے چرچ سٹریٹ پر ایک نامور ریسٹورنٹ کے مرکزی دروازے پر رکھے گلدستے میں ہوا۔ ریڈی نے کہا ’شہر میں اس طرح کے واقعے کا خطرہ تھا لیکن کوئی خاص معلومات نہیں تھیں۔‘ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا انہوں نے بنگلور میں ہونے والے اس دھماکے کے سلسلے میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن