فیصل آباد فائرنگ کیس، عابد شیر اور ایم پی اے طاہر جمیل جے آئی ٹی کے سامنے پیش
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد کے ناولٹی پل فائرنگ کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔ نجی ٹی کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی اور ایم پی اے طاہر جمیل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔ عابد شیر علی نے ایس پی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرورا دیا بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ حلف دیتا ہوں ناولٹی پل واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔