• news

عمران کے کزن اور رکن صوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی کی شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور (خبرنگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کزن اور رکن صوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی نے گزشتہ روز میاں شہبازشریف اور میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ طویل ملاقات میں ضلع بھکر اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رکن صوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی سے نوائے وقت نے رابطہ کرکے پوچھا کہ کیا وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ملاقات کی دعوت حمزہ شہبازشریف نے دی تھی۔ وہاں ملاقات میں شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ اب ان کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات چند دنوں میں ہو گی جس کے بعد وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن