پشاور: معروف اداکار صلاح الدین انتقال کر گئے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) صدارتی ایوارڈ یافتہ اور معروف اداکار صلاح الدین انتقال کر گئے۔ صلاح الدین کی نماز جنازہ آج صبح 11بجے گنج گیٹ ادا کی جائیگی۔ صلاح الدین طویل عرصے سے ذیابیطس اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے انہوں نے متعدد اردو، پشتو اور ہندکو ڈراموں میں کام کیا تھا۔