• news

سابق نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر الیف الدین انتقال کر گئے، حافظ سعید عبدالرحمن مکی و دیگر کا اظہار تعزیت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر پروفیسر الیف الدین ترابی انتقال کر گئے۔ امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، قاری یعقوب شیخ، محمد یحییٰ مجاہد اور حافظ خالد ولید نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق نائب امیر پروفیسر الیف الدین ترابی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا پروفیسر الیف الدین ترابی نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوںکے حق میں آواز بلند کی اور تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن