• news

با¶لنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر کر لوں گا: محمد حفیظ ‘آج بھارت روانگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ متنازعہ باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر کر لوں گا، ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کیا گیا تو اچھی سے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالٹ کیوسپاکا دورہ کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمدحفیظ نے کہا کہ میں باﺅلنگ ایکشن کلیئر کروانے کےلئے محنت کر رہاہوں باﺅلنگ ایکشن میں 15ڈگری زاویے کی شرط کے حوالے سے قانون آئی سی سی کا ہے۔ ہمیشہ محنت کی ہے اورآئندہ بھی محنت کرتا رہوں گا بطور بلے باز ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے محمد حفیظ نے کہا کہ میرا اصل کام بیٹنگ ہی ہے باﺅلنگ میری اضافی خوبی ہے اس لئے میں ہمیشہ بطور بلے باز پہلے عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا ۔ ورلڈکپ کے لئے جب بھی ٹیم کا اعلان ہوہم سب کو اس ٹیم کی مل کر حوصلہ افزائی کر نا ہو گی تاکہ کھلاڑی بھر پور انداز میں محنت کر کے ملک وقوم کا نام روشن کر نے کے لئے میدان میں اتریں ۔ محمد حفیظ کو بھارت کا ویزا مل گیا،آج بھارت جا ئینگے۔ 3 جنوری کو ٹیسٹ شیڈول ہے۔سالٹ تھراپی کرانے والے کھلاڑیوں میں ناصر جمشید‘عمراکمل‘فواد عالم‘محمد عرفان بھی شامل تھے۔ محمد حفیظ کی ممکنہ بھارت روانگی کے باعث 31 دسمبر سے کراچی میں شروع ہونے والے پٹینگولر کپ ٹورنامنٹ میں بھی ان کی ابتدائی میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن