• news

تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت 3 خصوصی عدالتیں قائم، دو مزید بنائی جائینگی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت ملک بھر میں 5 خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خصوصی عدالتیں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں قائم کی جائیں گی۔ یہ خصوصی عدالتیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سربراہی میں کام کریں گی۔ ان خصوصی عدالتوں میں 1 دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہو گی۔ اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ اور پنجاب میں نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کیا جائے گا۔
خصوصی عدالتیں


ای پیپر-دی نیشن