• news

سانحہ پشاور: سینیٹر نثار محمد کی جذباتی تقریر، ایوان میں سناٹا چھا گیا

اسلام آباد(عترت جعفری)سینٹ میں گزشتہ روز کا اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر نثار محمد خان کے نام رہا۔ جنہوں نے سانحہ پشاور کے پس منظر میں انتہائی جذباتی تقریر کی جس کے دوران ایوان میں سناٹا چھایا رہا۔ نثار محمد کے الفاظ سادہ تھے مگر ان کے انداز سے ایوان کے اندر کئی آنکھیں پر نم دیکھی گئیں۔ گیلری میں موجود ہر فرد متاثر نظر آیا۔ نثار محمد کے خطاب کے فوری بعد قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق سمیت ایوان میں موجود قریباً تمام سینیٹرز نے نثار محمد خان کے پاس جا کر انہیں پر اثر خطاب پر ان کی تعریف کی۔ نثار محمد خان نے خطاب میں کہا کہ پشاور میں شہادتیں ہوئی اور ہم آئندہ بھی جانیں قربان کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے پالیسیاں اب تک چل رہی ہیں۔نثار محمد کے خطاب کے دوران کچھ سینیٹرز جو باہر تھے دوبارہ اندر آگئے انہوں نے دوبارہ پشتو کے اشعار سنائے اور ان کا ترجمہ بھی سنایا۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے جب خطاب مکمل کیا تو ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ نے ان کے خطاب کی تعریف کی۔

جذباتی تقریر

ای پیپر-دی نیشن