• news

لاہور سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب کے 9اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، مہم کے دوران 58لاکھ سے زائد بچوں کو مرض سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ صوبے بھر میں چھائی دھند اور سردی کے باعث مہم تاخیر سے شروع ہوئی، مہم کا آغاز ساڑھے آٹھ بجے کی بجائے صبح دس بجے سے ہوا۔ لاہور، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، ملتان، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں پانچ سال سے کم عمر 58لاکھ 96ہزار 940بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو ٹیموں کیساتھ متعلقہ تھانے کا ایک ایک اہلکار تعینات کیا گیا جبکہ حساس یونین کونسلز میں پولیس موبائل پٹرولنگ بھی جاری رہی۔ پہلے روز لاہور میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنے کی اطلاعات ہیں۔ مہم کے دوران بچوں میں خوف دیکھنے میں بھی آیا، جہاں جہاں پولیو ورکرز کی ٹیمیں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ پہنچیں لوگوں اور بچوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کیلئے آتی رہی۔ یاد رہے اس سے قبل مشیر صحت نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مہم ملتوی کر دی تھی۔

پولیو مہم


ای پیپر-دی نیشن